• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 18186

    عنوان:

    حضرت میرا سوال یہ ہے کہ بالغ ہونے کے بعد مجھے استنجاء کرنے کا ٹھیک طریقہ نہیں آتا تھا یعنی صرف استنجاء کو پانی سے دھو لیتا تھا یعنی صرف استنجاء کے بعد جو پیشاب کے تین یا چار قطرے آتے تھے اس کے بارے میں پتہ نہیں تھا اور میں سمجھتا تھا کہ یہ پانی کے قطرے ہیں ۔ اسی طرح ایک بار مجھے احتلام ہوگیا تھا میں نے سمجھا کہ رات کو جو استنجاء کیا تھا اس کا پانی کپڑوں میں لگ گیا ہے میں نے وضو کرکے باجماعت فجر کی نمازپڑھ لی۔ حضرت میرا سوال یہ ہے کہ کیا مجھے ساری نمازیں دہرانی ہوں گیں؟ او رکس نیت کے ساتھ ادا کرنی ہوں گیں؟ اوران کا اندازہ یعنی کتنی ایسی نمازیں ہیں کیسے کرنا ہوگا؟ کچھ نمازیں میری تین سال پہلے کی بھی قضا رہ گئی ہیں تو میں نے لکھ کر رکھی ہیں، ان کی ادائیگی کا طریقہ اور نیت بھی بتادیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 18186

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب):388tb=2020-12/1430

    اگر پیشاب کے قطرے آپ نے اسے دھوئے بغیر اور استنجا کیے بغیر نماز پڑھ لی، اسی طرح احتلام ہوا اور غسل کیے بغیر محض وضو کرکے نماز پڑھ لی تو یہ سب نمازیں نہیں ہوئیں، آپ کے ذمہ ان کی قضا ضروری ہے۔ بس اتنا تخمینہ زیادہ سے زیادہ لگالیجیے کہ اس سے زیادہ آپ کے ذمہ نہ ہو، بس اتنے دنوں کی قضا کرلیں۔ قضا کرنے میں اس طرح نیت کریں کہ میں اپنی قضا نمازوں میں سب سے پہلی فجر پڑھتا ہوں۔ میں اپنی قضا نمازوں میں سب سے پہلی ظہر پڑھتا ہوں۔ جس قدر پڑھتے جائیں اپنی کاپی پر لکھتے جائیں، صرف فرض اور وتروں کی قضا کی جائے گی۔ سنتوں کی قضا نہیں ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند