• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 17927

    عنوان:

    کتنی مقدار تک ناپاکی اگر کپڑے کے ساتھ لگی ہو تو نماز ہو جاتی ہے؟ اس مقدار سے زیادہ ہوتو نہیں ہوتی؟

    سوال:

    کتنی مقدار تک ناپاکی اگر کپڑے کے ساتھ لگی ہو تو نماز ہو جاتی ہے؟ اس مقدار سے زیادہ ہوتو نہیں ہوتی؟

    جواب نمبر: 17927

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):1810=1810-12/1430

     

    نجاست غلیظہ میں ایک درہم کے بقدر اور خفیفہ میں ایک چھوتھائی سے کم معاف ہے، لیکن نجاست کا علم ہوتے ہوئے اورازالہ پر قدرت کے باوجود اسی نجاست کے ساتھ نماز پڑھنا برا ہے۔ وعفا الشارع عن قدر الدرہم․․․ في نجس کثیف․․ وعرض مقعر الکف في رقیق من مغلظة․․․ وعفی دون ربع جمیع البدن وثوب․․ من نجاسة مخففة الخ (درمختار)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند