• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 177154

    عنوان: خشك ناپاك ہاتھ كپڑوں پر لگ جائے تو كیا حكم ہے؟

    سوال: مفتی صاحب اگر منی انگلیوں پر لگ جاےَ اور ہم نے انگلیاں کپڑے سے صاف کر لی اور پھر اسی انگلیوں سے کسی پاک چپز کو ہاتھ لگاپا جپسے کہ پاک کپڑے وغیرہ تو وہ کپڑے بھی ناپاک ہو جائیں گے؟ براہ کرم، جواب دیں ۔

    جواب نمبر: 177154

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 613-461/B=07/1441

    جی نہیں وہ کپڑے پاک رہیں گے۔ خشک ہاتھ کو اگرچہ وہ نجس ہوں سوکھے پاک کپڑے کو لگایا تو اس سے کپڑے ناپاک نہ ہوں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند