عبادات >> طہارت
سوال نمبر: 176634
جواب نمبر: 176634
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 586-431/SN=06/1441
سوال میں جو تفصیل آپ نے لکھی ہے، اس کی رو سے آپ ”معذور شرعی“ نہیں ہیں، پیشاب خطا کر جانے پر آپ کا وضو ٹوٹ جائے گا، اگر کپڑے پر ہتھیلی کی گہرائی کی مقدار سے زیادہ پیشاب لگ جائے گا تو اس کے ساتھ نماز نہ ہوگی؛ اس لئے اس کا دھیان رکھیں۔ بہتر ہے کہ آپ نماز کے لئے ایک خاص کپڑا رکھیں، نماز پڑھ کر اسے اتار دیا کریں نیز اگر یہ خطرہ ہو کہ دورانِ نماز کھانسی کی وجہ سے پیشاب خطا کرجائے گا تو مختصر قرأت کے ساتھ نماز پڑھ لیا کریں؛ بلکہ اگر بیٹھ کر نماز پڑھنے سے خطرہ کم ہو تو بیٹھ کر بھی نماز پڑھ سکتی ہے۔ باقی صبر سے کام لیں اور اللہ تعالی سے صحت و عافیت کی دعا کرتی رہیں۔ اللہ تعالی آپ کی پریشانی کو دور فرمائے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند