• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 175931

    عنوان: استنجا كرتے وقت موزوں پر چھینٹیں پڑجائیں تو كیا حكم ہے؟

    سوال: پانی سے چھوٹا یا بڑا استنجاء کرتے وقت پاؤں پر یا پاؤں میں موزے پہنے ہوئے ہوں تو موزے پر استنجاء کے پانی کے چند قطرے لگ جاتے ہیں تو پاک ہے یا ناپاک ہوجاتے ہیں ؟

    جواب نمبر: 175931

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 522-390/B=05/1441

    اگر شروع میں ہی پیشاب پاخانہ صاف کرتے ہوئے پانی پاوٴں پر یا موزے پر لگ گئے تو وہ پانی ناپاک ہے، پاوٴں اور موزے بھی ناپاک ہو جائیں گے۔ اور اگر نجاست زائل ہو چکی ہے مزید احتیاط کے طور پر دھو رہا ہے اس وقت اگر پانی لگ جائے تو وہ پانی پاک ہے پاوٴں اور موزے بھی پاک رہیں گے۔ پھر بھی احتیاط اسی میں ہے کہ پاوٴں اور موزے کو پاک کر لیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند