• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 175670

    عنوان: ٹائلس پر ناپاكی لگ جائے تو كیا اسے دھونا ضروری ہے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ ماربل یا ٹائلس فرش پر کوئی نجاست ہو جو کہ پانی کے ساتھ تحلیل ہو تو اس کا کیا حکم ہے؟ وہ کیا سوکھنے کے بعد پاک ہوگا؟ ٹائلس یا ماربل یا اسے صاف کرنا پڑے گا؟

    جواب نمبر: 175670

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 505-378/B=05/1441

    ماربل اور ٹائلس سخت اور چکنا ہونے کی وجہ سے نجاست اس میں جذب نہیں ہوتی ہے اس لئے اس پر پانی بہانا اور دھونا ضروری ہے، دھونے کے بعد ہی پاک ہوگا۔ صرف خشک ہونے سے وہ فرش پاک نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند