• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 174863

    عنوان: بچہ كی بیماری كے خوف کی وجہ سے ماں کا تیمم کرنا

    سوال: اگر عورت کو اپنے بچہ کی بیماری کا خوف ہو تو کیا ایسی صورت میں ماں کے لئے تیمم کرکے نماز پھنے کی اجازت ہوگی؟ بالتفصیل جواب دیکر ممنون فرمائیں۔

    جواب نمبر: 174863

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 371-287/B=03/1441

    اگر پانی سے وضو یا غسل کرنے میں عورت کو غالب گمان ہے یا یقین ہے کہ وہ سخت بیمار ہو جائے گی اور اس کے نوزائیدہ بچے کو بھی نقصان شدید پہنچے گا تو ایسی مجبوری میں تیمم کر لینے کی عورت کے لئے گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند