• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 17480

    عنوان:

    ایک آدمی کے کپڑوں میں نجاست لگ جاتی ہے، اب جیسے کہ عام طور پر رواج ہے کہ عورتیں سب گھر والوں کے کپڑے ایک ساتھ واشنگ مشین میں ڈال کر دھو دیتی ہیں جس میں نچوڑنے اور خشک کرنے کا بھی انتظام ہوتا ہے تو کیا ایسی صورت میں کپڑے پاک ہوجائیں گے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 17480

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):1676=1676-11/1430

    واشنگ مشین میں کپڑے ڈال کر پانی ڈالنے، نچوڑنے اورمستعمل پانی بہانے کا عمل بار بار ہوتا ہے اس لیے کپڑے پاک ہوجاتے ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند