• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 174211

    عنوان: كیا پھوڑے سے نكلنے والا پیپ / مواد ناپاك ہے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ جسم کے کسی حصے میں کوئی پھوڑا پھنسی ہو رہا ہو اور اسے کپڑے کی رگڑ سے یا کپڑے کے بار بار ٹچ ہونے سے یا رات کو سوتے وقت پیپ یا پانی نکال کر کپڑے میں لگ جائے تو اسے کیا کپڑا ناپاک ہو جاتا ہے یا پاک ہ اور اس کے ساتھ نماز کا کیا مسئلہ ہے؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 174211

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 178-138/D=03/1441

    پھوڑا ، پھنسی وغیرہ سے جو پیپ نکلتا ہے وہ ناپاک ہے، اگر وہ بدن یا کپڑے کے کسی حصہ میں لگ جائے تو دھونا ضروری ہے؛ البتہ ہتھیلی کی گہرائی سے کم لگے رہنے کی صورت میں اگر نماز پڑھ لی تو نماز بکراہت درست ہو جائے گی، اور ہتھیلی کی گہرائی کے برابر اگر لگی ہے تو کراہت زیادہ ہے، اور ہتھیلی کی گہرائی سے زیادہ لگے رہنے کی صورت میں نماز صحیح نہیں ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند