عبادات >> طہارت
سوال نمبر: 17387
کیا
وضو بنانے کے بعد اگر پائجامہ گھٹنے سے اوپر ہوجائے اور گھٹنہ دکھ جائے تو کیا وضو
ٹوٹ جاتا ہے؟
کیا
وضو بنانے کے بعد اگر پائجامہ گھٹنے سے اوپر ہوجائے اور گھٹنہ دکھ جائے تو کیا وضو
ٹوٹ جاتا ہے؟
جواب نمبر: 1738701-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ب):1833=205-11/1430
جی نہیں! گھٹنا کھلنے یا نظر آجانے سے وضو نہیں ٹوٹتا، آپ کوئی وہم نہ کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں سائنس پروبلم(ناک کی بیماری) میں مبتلاء ہوں۔ کبھی کبھاروضو کرتے وقت اور نماز کے دوران ناک یا گلے سے بلغم نکل آتاہے،کیا نماز کے لیے دوبارہ وضو کرنا ضروری ہے؟
2879 مناظرمیرا گھر کافی بڑا ہے، کچن اور دو باتھ روم ہیں۔ گھر میں پیسہ کی فراوانی ہے۔ کسی بھی مجبوری کے نہ ہوتے ہوئے عادتاً میری ساس ڈائننگ ٹیبل کا کپڑا واش بیسن جس میں ناک صاف کی جاتی ہے اور سب برش بھی کرتے ہیں اس میں دھوکرکے اس سے میز صاف کرتی ہیں۔ مجھے بہت کراہیت آتی ہے۔ صرف یہی نہیں کپڑا دھوتے وقت باتھ روم میں فلیش کی چوکی پر بیٹھ کر کپڑے دھوتی ہیں۔اور اسی چوکی کے پاس کپڑے بھی ڈال کر دھوتی ہیں۔ غسل کئے بغیر انھیں کپڑوں سے کبھی بستر اورکبھی پاک صاف کرسی پر بھی بیٹھ جاتی ہیں۔ میری امی نے میری پاکی کے معاملہ میں بہت سخت تربیت کی ہے۔ پر میں فساد کے خوف سے انھیں کچھ نہیں گہتی۔ آپ صرف رہنمائی فرماویں کہ کیا ان جگہوں پر بیٹھنے سے میں بھی ناپاک ہوجاؤں گی؟اور اگرکوئی ان تمام سہولتوں کے باوجود غلاظت کو نظر انداز کرے تو کیا یہ درست ہے؟ کیوں کہ لوگ اس کو وہم پر محمول کرتے ہیں، اور مذاق اڑاتے ہیں۔ میں ان سے کچھ کہنا نہیں چاہتی وہ جو چاہیں کریں۔ پر مجھے اپنے لیے یہ بتا دیں کہ مجھے طہارت کا اجر ملے گا یا نہیں؟ کیوں ان چیزں کو دیکھ کر فطرتاً بھی گھن آتی ہے۔ او رہمارا دین دینِ فطرت ہے۔
3135 مناظراگر کسی نے مشت زنی کی ہے اور غسل نہیں کیا ہے تو کیا وہ کھاپی سکتا ہے؟
2588 مناظرجب رات میں یا دن میں حاجت ہوجاتی ہے تو فوراً پاکی حاصل لے لینے سے کیا پاکی حاصل ہوجاتی ہے یا پھر غسل فرض ہوجاتا ہے؟ ہمارے دوست ہیں جب ان کو رات میں حاجت ہو جاتی ہے تو فوراًجاکر پیر پانی سے دھو لیتے ہیں اور چڈی بدل لیتے ہیں۔ کیا اس طرح کرکے نمازپڑھ سکتے ہیں؟
2156 مناظر