عبادات >> طہارت
سوال نمبر: 1737
جواب نمبر: 1737
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 494/ ل= 494/ ل
اگر لوگوں کے سامنے آدمی غسل کررہا ہو تو اس وقت کچھ پہن کر نہانا جس سے کشف عورت نہ ہو ضروری ہے اور اگر کسی چیز کی آڑ یا غسل خانہ میں نہارہا ہے جہاں کسی کی نظر نہ پڑے اس وقت بغیر کچھ پہنے نہانا جائز ہے البتہ اس وقت بھی پردہ کرنا بہتر ہے: قال ابن حجر وحاصل حکم من اغتسل عاریًا أنہ إن کان بمحل خالٍ لا یراہ أحد ممن یحرم علیہ نظرتہ حل لہ ذلک لکن الأفضل التستّر حیاءً من اللہ تعالی (مرقاة المفاتیح: ۲/۳۹، ط امدادیہ پاکستان)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند