• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 173483

    عنوان: جسے بار بار ریح خارج ہو كیا وہ معذور مانا جائے گا؟

    سوال: بار بار ریح کا خارج ہونا کیا معذور کے حکم میں ہے ؟ برائے مہربانی جواب دیں۔

    جواب نمبر: 173483

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 102-68/B=02/1441

    اگر اتنی جلدی جلدی ریح خارج ہوتی ہے کہ وہ نماز کے وقت وضو کرکے نماز پوری وضو کی حالت میں نہیں پڑھ سکتا ہے تو وہ شخص شریعت کے نزدیک معذور ہے، وہ ہر نماز کے وقت تازہ وضو کرے اور جس قدر نماز چاہے پڑھے۔ ریح خارج ہوتی رہے جب بھی اس کی نماز صحیح ہو جائے گی۔

    ----------------------------

    جواب صحیح ہے؛ البتہ معذور شرعی کی شرائط و تفصیلات بہشتی زیور میں ملاحظہ کر لی جائیں۔ (ن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند