• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 173318

    عنوان: معمولی شہوانی خیال سے دن میں كئی كئی بار منی خارج ہوجاتی ہے ایسی صورت میں طہارت كیسے حاصل كی جائے؟

    سوال: مجھے بے تحاشہ منی خارج ہونے کا عارضہ ہو گیا ہے حتی کہ اگر کویٴی فحش لفظ ذہن میں اَجائے تو تھوڑے ہی خیال سے منی نکل جاتی ہے اور ایسا ایک دن میں کئی بار ہوتا ہے اس صورتحال میں طہارت کیسے حاصل کی جائے اور اس عارضہ سے نجات کا کوئی ذریعہ بتادیں۔

    جواب نمبر: 173318

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 62-39/H=01/1441

    (۱) شہوت کے ساتھ جب منی نکلے تو غسل واجب ہوتا ہے ایسا جب ہو جائے تو پاک ہونے کے لئے غسل کرلیا کریں بغیر غسل کئے پاکی حاصل نہ ہوگی۔

    (۲) تقویٰ وطہارت کو لازم پکڑ لیں اور شہوت اُبھارنے والے جتنے اسباب ہیں ان سب سے دور رہیں۔ نظر، زبان، کان، دل ، دماغ کی حفاظت کریں اور اچھے ماہر طبیب یا ماہر ڈاکٹر سے علاج معالجہ بھی جاری رکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند