• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 172628

    عنوان: پیشاب كے بعد دیر تك قطرے نكلتے ہیں وضو كس طرح كیا جائے؟

    سوال: پیشاب کرنے کے کافی دیر بعد کچھ پیشاب کے قطرے نکالتے ہیں، علاج بھی کروالیا، ایسی حالت میں کیسے پاک صاف رکھاجائے تاکہ نماز بھی نہ لیٹ ہو؟

    جواب نمبر: 172628

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1165-1035/M=12/1440

    ایسی صورت میں استبراء واجب ہے یعنی پیشاب کا آخری قطرہ نکلنے تک انتظار کریں جب قطرہ نکلنے والا ہو تو استنجاء خانہ یا بیت الخلاء وغیرہ میں جاکر ٹشوپیپر سے قطرہ صاف کرلیں پھر پانی سے عضو کو دھولیں، اگر کپڑے یا بدن پر لگ جائے تو اس مقام کو بھی دھولیں، اگر پیشاب کے کافی دیر بعد قطرہ آتا ہے تو نماز سے آدھ ، پون گھنٹہ پہلے فارغ ہونے کی کوشش کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند