• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 169284

    عنوان: عضو تناسل پكڑ لیا اور منی خارج نہیں ہونے دی تو ایسی صورت میں غسل واجب ہوگا یا نہیں؟

    سوال: خواب کی حالت میں اگر شہوت کے ساتھ انزال ہوا اور عضو تناسل سے منی خارج نہیں ہوئی اور فوراً بیدار ہو کر عضو تناسل کو پکڑ کر منی کو خارج ہونے سے روک لیا تو اس صورت میں غسل واجب ہوگا یا واجب نہیں ہوا؟ مدلل جواب دیکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 169284

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:748-704/L=7/1440

    غسل کے واجب ہونے کے لیے منی کا عضو تناسل سے باہر آنا ضروری ہے ؛لہذا اگر آپ نے عضوِ تناسل کو پکڑ کر منی کو خارج ہونے سے روک لیاتھا تو ایسی صورت میں غسل واجب نہیں۔

    (وفرض) الغسل (عند) خروج (منی) من العضو وإلا فلا یفرض اتفاقا؛ لأنہ فی حکم الباطن(الدرالمختار) وفی ردالمحتار: (قولہ: من العضو) ہو ذکر الرجل وفرج المرأة الداخل احترازا عن خروجہ من مقرہ ولم یخرج من العضو بأن بقی فی قصبة الذکر أو الفرج الداخل.(الدر المختارمع رد المحتار:1/ 295-296ط:زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند