• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 169280

    عنوان: كیا شرمگاہ چھونے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

    سوال: میں نے کئی بیانوں میں سنا ہے کہ بنا کسی کپڑے کے عضو خاص کو چھونے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے، کیا فرماتے ہیں علائے دین حدیث اور قرآن کی روشنی میں کہ کیا بنا کسی کپڑے کے عضو خاص کو چھونے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

    جواب نمبر: 169280

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 637-520/D=07/1440

    عضو خاص کو بنا کسی کپڑے کے چھونے سے وضو ٹوٹنے کا مسئلہ امام شافعی رحمہ اللہ کا مسلک ہے احناف کے نزدیک اس طرح کی حدیث جس میں وضو ٹوٹنے کی بات مذکور ہے استحباب پر محمول ہے کیونکہ دوسری ایسی حدیثیں بھی موجود ہیں جن میں وضو کے نہ ٹوٹنے کی صراحت ہے تفصیلی بحث کے لئے اعلاء السنن: ۱/۸۷-۱۸۶، کا مطالعہ کریں صاحب اعلاء السنن تحریر فرماتے ہیں: فانہ یمکن التطبیق بینہما بان الامر للاستحباب تنظیفا والنفی لنفی الوجوب فلا حاجة الی الفسخ ، الصحیح عندی ان الامر للاستحباب کما قال فی الدر المختار لکن یندب للخروج من الخلاف لاسیما للامام (اعلاء السنن: ۱/۱۸۷) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند