• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 167993

    عنوان: نماز پڑھ چكنے كے بعد شلوار میں پیشاب كے چند قطرے دكھائی دیے‏، تو كیا نماز دہرانی پڑے گی؟

    سوال: میرا ایک دوست ہے ، وہ مسجد گیا تو نماز کا ٹائم ہو چکا تھا تو اس نے وضو کیا اور جماعت میں شامل ہو گیا ۔ نماز کے بعد وہ باتھ روم گیا تو اس کو شلوار پہ پیشاب کے 2 یا 3 قطرے نظر آئے ۔ کیا اس کی نماز ہو گئی ہے ؟ رہنمائی فرمائیں خیرا

    جواب نمبر: 167993

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:417-352/sd=5/1440

    اگر غالب گمان ہو کہ قطرے پیشاب ہی کے تھے اور وہ نماز سے پہلے یا نماز کے دوران نکلے تھے ، تو دوبارہ وضوء کرکے نماز دوہرالینا ضروری ہے اور اگر محض شک ہو، تو اس کا کوئی اعتبار نہیں ، لہذا نماز دوہرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند