عبادات >> طہارت
سوال نمبر: 167091
جواب نمبر: 167091
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 402-287/B=3/1440
سوتی، اونی، نائیلون کی جو جرابیں پہنی جاتی ہیں ان پر مسح کرنا شرعاً جائز نہیں۔ مسح کرنے کا حکم خفین پر دیا گیا ہے اور خفین چمڑے کے بنے ہوئے موزوں کو کہا جاتا ہے جیسا کہ احادیث اور لغت سے یہی معلوم ہوتا ہے تاہم لوگ سب کے سب اس زمانہ میں مقلد ہیں۔ مجتہد کوئی نہیں ہے اس لئے جو لوگ براہ راست حدیث شریف سے اجتہاد کرکے اونی ، سوتی اور نائیلون کے موزوں پر مسح کرتے ہیں وہ احناف کے یہاں صحیح نہیں ہے۔ ان کے لئے ان مروجہ موزوں کو نکال کر دونوں پاوٴں کا دھونا ضروری ہے اور فرض ہے اور اگر پاوٴں نہیں دھوئے اور سوتی ، اونی نائیلون کے موزوں پر مسح کر لیا تو ان کا وضو صحیح نہ ہوگا۔ جب وضو صحیح نہ ہوگا تو نماز بھی صحیح نہ ہوگی۔ زیادہ تفصیل مطلوب ہو تو فتاوی عثمانی کا مطالعہ فرمائیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند