• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 166447

    عنوان: جنبی کے پسینہ کا حکم

    سوال: میرا ایک سوال ہے ، اگر کسی وجہ سے مجھ پہ غسل واجب ہو گیا ہو تو اس کے بعد کیا میرے جسم سے نکلتا پسینہ ناپاک ہو جائے گا؟ اور اگر وہ پسینہ کسی چیز یا کپڑے پر لگے گا تو کیا مجھے اس چیز یا کپڑے کو پاک کرنا پڑیگا؟

    جواب نمبر: 166447

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:184-153/N=3/1440

     (۱، ۲) : اگر جنبی کے جسم پر کوئی ظاہری نجاست نہ ہو تو جسم سے نکلنے والا پسینہ ناپاک نہ ہوگا اور وہ پسینہ اگر کسی کپڑے وغیرہ میں لگ جائے گا تو اسے پاک کرنے کی ضرورت نہ ہوگی۔

    عرق کل شیٴ معتبر بسوٴرہ کذا في الھدایة (الفتاوی الھندیة، کتاب الطھارة، ۱: ۲۳، ط: المطبعة الکبری الأمیریة، بولاق، مصر) ، سوٴر الآدمي طاھر ویدخل في ھذا الجنب والحائض والنفساء الخ کذا في السراج الوھاج (المصدر السابق) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند