• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 165539

    عنوان: مشین کپڑے دھودے اور نچوڑ بھی دے تو کپڑے پاک ہوجائیں گے كیا؟

    سوال: چند باتوں میں آپ حضرات سے مفصل اطمئینان چاہتا ہوں برائے مہربانی جلا از جلز مطع فرمائیں نوازش ہوگی. نیز آپ حضرات سے دعا کی درخواست ہے ۔ میرے پاس فلّی واشنگ مشین موجود ہے جس میں آٹومیٹک پانی آتا ہے جب کپڑے اس میں ڈالتے ہیں تو پانی فل ہونے کے بعدکپڑے دھلنے کے بعد پوری طرح سے ( spin) ہوکر نچوڑے جاتے ہیں،پھر مشین دوسرا نیا پانی لیتی ہے ، اور یہی عمل ہوتا ہے اور اسی طرح سے تیسری مرتبہ بھی ہوتا ہے ،یعنی تین مرتبہ پوری طرح کپڑے نئے پانی میں دھوئے جاتے ہیں اور نچوڑے بھی جاتے ہیں، میرے سوال یہ ہیں کہ کیا ۱) اس مشین میں ناپاک کپڑے دھونے سے پاک ہو جاتے ہیں؟ ۲) کیا اس مشین میں پاک اور ناپاک کپڑے ایک ساتھ ملا کر دھوئے جاسکتے ہیں؟ ۳) کیا اس مشین میں کپڑے دھونے سے پہلے یا بعد میں الگ سے تین مرتبہ دھونا پڑیگا؟ برائے مہربانی جلد مطلع فرمائیں نوازش ہوگی۔ شکریہ

    جواب نمبر: 165539

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 93-84/H=1/1440

    (۱) یہ مشین جب کہ خود بخود پانی لے کر کپڑوں کو دھوتی بھی ہے اور اُس کے بعد نچوڑ بھی دیتی ہے تواِس مشین میں ناپاک کپڑے تین مرتبہ دھونے اور نچوڑ دینے کے بعد پاک ہو جائیں گے۔

    (۲) دھو سکتے ہیں۔

    (۳) بہتر یہ ہے کہ ناپاک کپڑوں پر نجاست والے حصہ کو پہلے پاک کرلیا کریں اور اُس کے بعد کپڑوں کو مشین میں ڈالا کریں جب مشین تین مرتبہ دھو دیتی ہے اورہر مرتبہ نچوڑ بھی دیتی ہے تو ایسی صورت میں مشین میں تین مرتبہ دھونے کے بعد مزید دھونے کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند