• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 165528

    عنوان: کیا ہمبستری کے بعد تمام کپڑے ناپاک ہوجاتے ہیں؟

    سوال: مجھے آپ سے تفصیل سے ہر سوال کا الگ الگ جواب کا انتظار ہے کہ ۱) کیا ہم بستری کرنے کے بعد سارے بدن کے کپڑے ناپاک ہوجاتے ہیں یا نہیں؟ ۲) اس صورت میں بستر کے اوپر دوسری جانب رکھے ہوئے دوست کپڑے ، دوپٹہ یا تولیہ بھی ناپاک ہو جاتا ہے ؟ ۳) اس سلسلے میں بستر پر رکھے تکیوں کے بارے میں کیا حکم ہے کیا تکیے اور ان پر کے غلاف بھی ناپاک ہوجاتے ہیں؟ ۴) ساتھ ہی یہ بتائے کہ ہم بستری کے بعد جو بستر بچھا ہو اس پر کی بیڈ شیٹ تو ناپاک ہو جاتی ہے لیکن اس کے نیچے جو گادی بچھی ہے اس کے بارے میں کیا حکم ہے ؟ کیا وہ بھی ناپاک ہوجاتی ہے یا نہیں؟ ۵) اگر نہیں تو کیا اس پر دوسری صاف چادر بچھا کر ہم تلاوت کلام پاک یا ذکر اذکار کر سکتے ہیں؟ ۶) اوپر ہمبستری کے تعلق سے سوالات ہیں، ان تمام پانچ سوالات کا جواب اگر اورل سیکس کرتے ہیں تو کیا ہوگا؟ برائے مہربانی جلد از جلد الگ الگ جواب سے مستفید فرمائی نوازش ہوگی۔ ساتھ ہی آپ سبھی حضرات سے خصوصی دعا کی درخواست ہے ۔

    جواب نمبر: 165528

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 92-83/H=1/1440

    (۱) نہیں۔

    (۲) یہ سب بھی ناپاک نہیں ہوتے۔

    (۳) نہیں ۔

    (۴) بیڈشیٹ کے جس حصہ پر ناپاکی لگی بس اتنا حصہ ناپاک ہوگا اس حصہ کو دھوکر پاک کرلیا تو بس پورا بیڈشیٹ پاک رہے گا اگر گادی پر کچھ ناپاکی نہیں لگی تو وہ ناپاک نہ ہوگی۔

    (۵) اگر چادر وغیرہ پر ناپاکی لگ گئی اور وہ خشک ہوگئی تو اگرچہ وہ حصہ تو ناپاک ہوگا مگر اس پر پاک چادر بچھالی جائے تو اس پر تلاوت قرآن کریم اور ذکر واذکار سب کرنے کی گنجائش ہے۔

    (۶) جس کپڑے وغیرہ کے جس حصہ پر ناپاکی لگتی ہے بس اسی حصہ پر ناپاکی کا حکم شرعاً ہوتا ہے پورے کپڑے وغیرہ کو ناپاک قرار نہیں دیاجاتا اور جب اس حصہ کو دھوکر پاک کر لیا جائے تو بس کپڑا وغیرہ پاک رہتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند