• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 165446

    عنوان: كیا چھالے کا پانی ناپاک ہے؟

    سوال: حضرت، میرا سوال یہ ہے کہ کپڑے دھوتے وقت کپڑے نچوڑنے کی وجہ سے ہاتھوں پر چھالے پڑ جائیں اور وہ کپڑے نچوڑنے کی وجہ سے پھوٹ بھی جائیں تو کیا چھالوں سے نکلنے والا پانی کپڑوں کو لگنے سے دھوئے ہوئے کپڑے پھر ناپاک ہو جائیں گے؟ یا تمام ناپاک کپڑے دھونے کے بعد پتا چلے کہ چھالے پھوٹ گئے ہیں اور یہ پتا نہ ہو کہ دھلائی کے دوران کن کپڑوں کو اور کب چھالوں کا پانی لگا ہے، تو ایسے میں کیا تمام کپڑے پھر دوبارہ دھونے پڑیں گے؟

    جواب نمبر: 165446

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 64-52/B=2/1440

    جی ہاں! چھالے کا پانی ناپاک ہے جس کپڑے میں جس جگہ لگا ہے صرف اتناہی دھو دینا کافی ہے۔ پورا کپڑا دھونا ضروری نہیں ہے۔ اور اگر یہ معلوم نہ ہوا کہ کس کپڑے میں لگا ہے تو احتیاطاً دوبارہ سب کپڑوں کو کھنگال لے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند