• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 16395

    عنوان:

    میں یہ جاننا چاہتی ہوں کہ اگر کوئی لڑکی حیض سے ہے تو اس کا دوپٹہ لے کر ہم نماز پڑھ سکتے ہیں یا وہ بھی ناپاک ہے؟ اوراگر ہمارا حیض کا وقت پورا ہوگیا اور ہم نے غسل لے لیا مگر اس کے بعد ہمیں تھوڑا سا شک ہوا کہ ابھی حیض باقی ہے ،تو کیا ہم غسل کرنے کے بعد وہی کپڑے نہیں پہن سکتے یا پھر وہ بھی ناپاک ہوگئے؟ برائے کرم اس مسئلہ کا حل بتائیں۔دعاؤں میں یاد رکھیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 16395

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):1850=1476-10/1430

    مذکورہ دوپٹہ میں کوئی نجاست نہیں لگی ہے تو اسے پہن کر نماز پڑھ سکتی ہیں۔

    (۲) اگر کپڑے میں کوئی نجاست نہیں لگی ہے تو غسل کرنے کے بعد وہی کپڑے پہن سکتی ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند