• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 163920

    عنوان: كچھ لوگوں سے سنا ہے كہ ہاتھ پاك كرنے كے لیے كچھ پڑھنا پڑتا ہے‏، كیا یہ درست ہے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ ہاتھ پاک کیسے کیے جائیں؟ کچھ لوگوں سے میں نے سنا ہے کہ ہاتھ پاک کرنے کے لیے ہاتھ دھوتے وقت پہلے تین کلمے پرھنے چاہیے ، ناپاک چیزوں کو کیسے پاک کیا جائے اور ناپاک ہاتھوں کو کیسے پاک کیا جائے ؟ اگر ہو سکے تو مہربانی فرما کرقران اور حدیث کا حوالہ ضرور دیں۔

    جواب نمبر: 163920

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1203-973/B=11/1439

    ہاتھ اگر ناپاک ہوجائیں تو انھیں پاک کرنے کے لیے تین کلمے پڑھنے کی ضرورت نہیں تین مرتبہ ہاتھ اچھی طرح دھولیں ہاتھ پاک ہوجائیں گے۔ ناپاکی لگی ہو ہو تو اسے پہلے صاف کرلیں، اس کے بعد ہاتھ دھولیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند