• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 163455

    عنوان: وضو كرتے ہوئے شرم گاہ سے قطرہ نكلتا محسوس ہوتا ہے مگر دیكھنے پر كچھ نہیں ہوتا؟

    سوال: (۱) جب میں وضو کرتا ہوں تو مجھے ایسا لگتا ہے کہ میری شرمگاہ سے کچھ نکل رہا ہے جب میں چیک کرتا ہوں تو کچھ نہیں ہوتا لیکن کبھی کبھی قطرہ نکلتا ہے۔ (۲) اور کبھی کبھی ہوا خارج ہونے کا وہم ہوتا ہے، شیطانی وساوس بہت آتے ہیں۔

    جواب نمبر: 163455

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1261-1123/H=10/1439

    (۱) چیک کرنے پر جب کبھی قطرہ دکھلائی دے تو وضوء ٹوٹ جائے گا قطرات سے پاکی حاصل کرکے وضوء دوبارہ کرلیا کریں ۔

    (۲) ہوا خارج ہونے کا محض وہم ہو یا شیطانی وساوس آئیں تو ان کی اور ان کے ازالہ کی فکر میں نہ پڑا کریں اوہام وساوس کا یہی علاج ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند