عبادات >> طہارت
سوال نمبر: 163308
جواب نمبر: 163308
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 1138-1046/SN=1/1440
سوال میں جو تفصیل آپ نے تحریر فرمائی ہے، اس کی رو سے یہ شخص بہ ظاہر ”شرعی معذور“ میں داخل نہیں ہے؛ اس لئے اگر دوران نماز اس کا پیشاب خطا کرجائے یا منی وغیرہ نکل جائے تو وضو ٹوٹ جائے گا اور اس پر ضروری ہوگا کہ طہارت حاصل کرکے دوبارہ نماز پڑھے، واضح رہے کہ اگر کسی مرض کی وجہ سے بلا شہوت منی نکل آئے تو اس کی وجہ سے صرف وضو ٹوٹے گا، غسل لازم نہ ہوگا، صورت مسئولہ میں اس شخص کو چاہئے کہ کوشش کرکے پنجوقتہ نمازیں تو باجماعت ادا کرلے، باقی تروایح ایک دو آدمی کے ساتھ یا تنہا ہی مختصر قرأت کے ساتھ ادا کرلے، گھنٹے دو گھنٹے کی لمبی تراویح میں شریک ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند