• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 162526

    عنوان: کھڑے ہوکر پیشاب کرنا اور پیپر سے صاف کرنا

    سوال: میں ایک پرائیویٹ کمپنی میں سافٹ ویئر انجنیئر ہو ں میرے آفس میں چائنیز ٹائلیٹ ہے جس میں میں بیٹھ کر استنجا نہیں کر سکتا اور پانی کا بھی بیواستھا نہیں ہے جس کے وجہ سے میں کھڑے ہوکر استنجا کرتا ہوں اور ٹشو پیپر سے صاف کرتا ہوں استنجا کی جگہ کو تو کیا میں وضو کرکے نماز پڑھ سکتا ہوں کیا اس طرح کے استنجے سے میں پاک رہ سکتا ہوں۔

    جواب نمبر: 162526

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1518-1279/SD=1/1440

     اگر نجاست مخرج سے تجاوز نہ کرے ، تو ٹشوپیپر استعمال کرنے کے بعد آپ وضوء کرکے نماز پڑھ سکتے ہیں اور اگر نجاست مخرج سے تجاوز کرکے کپڑے یا جسم پر ایک درہم سے زیادہ لگ جائے ، تو ایسی صورت میں پانی استعمال کرنا ضروری ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند