• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 16238

    عنوان:

    پانی اگر ٹینک میں ہے او رٹینک زمین کے اندر ہے اگر اس میں نجاست پڑ گئی تو اگر ہم اس ٹینک میں پانی پورا بھر دیں یہاں تک کہ پانی کچھ نکل کر زمین کی سطح پر آگیا تو کیا پانی پاک ہو جائے گا؟ (۲)اگر اوپر ٹینک کا پانی ناپاک ہوگیا اور پانی پورے سے کچھ کم ہے اور ہم اس میں پانی پورا بھر دیں اور ایک یا دو ڈبے پانی ٹینک کے اوپر کے حصے سے نکال دیں تو کیا پاک ہو جائے گا یا پورا پانی نکالنا پڑے گا؟ اور پانی میں اگر ایسی چیز پڑ ی ہو جو دکھائی نہیں دیتی تو کیا حکم ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 16238

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب):1762=1591-11/1430

    ٹینک کا پانی ماء قلیل ہوتا ہے، اس میں تھوڑی نجاست گرجائے تو وہ پانی نجس وناپاک ہوجاتا ہے، اس کا پورا پانی نکال دیں، اس کے بعد دوسرا پانی بھریں۔ محض کچھ پانی بہ جانے سے وہ پانی پاک نہ ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند