• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 161754

    عنوان: غسل كے بعد نماز كے لیے وضو بنانا ضروری ہے یا نہیں؟

    سوال: غسل کے تئیں نیت کرنے کے بعد نماز کے لئے وضو بنانا ضروری ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 161754

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1059-970/M=9/1439

    جس غسل کی نیت کرکے غسل کر لیا جائے اور غسل صحیح اور کامل طریقے پر ادا ہو جائے تو اس سے طہارت کبری حاصل ہو جاتی ہے اور طہارت کبری کے ضمن میں طہارت صغری (حدث اصغر سے پاکی) بھی حاصل ہو جاتی ہے اس لئے اس غسل کے بعد اگر کوئی ناقض چیز پیش نہیں آئی ہے تو نماز کے لئے الگ سے وضو بنانے کی ضرورت نہیں اور اگر غسل مسنون طریقے پر کیا جائے تو اس میں وضو کرنا خود شامل ہوتا ہے۔ اگر منشاء سوال کچھ اور ہوتو وضاحت کرکے سوال کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند