• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 161448

    عنوان: پیشاب سے فارغ ہونے کے بعد بھی پیشاب کا قطرہ آنا

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل کے بارے میں مجھے ایک بیماری لاحق ہو گیی ہے قریبا ۴ سال سے پریشان ہوں، کافی سارے ڈاکٹرز سے علاج کروا پر اب تک وہ بیماری گئی نہیں، وہ یہ ہے پیشاب سے فارغ ہونے بعد بھی پیشاب کے قطرے آتے ہیں میں پرائیویٹ کمپنی میں کام کرتا ہوں اور دن بھر آفس میں رہتا ہوں نماز کے لئے کیا طریقہ اپنایا جائے آپ سے درخواست ہے کی نہ چیز کو اس کا حل بتا دیں میں آپ کا شکرا گزار رہوں گا۔

    جواب نمبر: 161448

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:914-791/D=9/1439

    یہ عارضہ اکثر لوگوں کو لاحق ہوتا ہے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، پیشاب سے فارغ ہوکر اچھی طرح استبراء کرلیا کریں استبراء کا مطلب ہے کہ اب قطرہ نہ آنے کا اطمینان کرلینا اس کے لیے کبھی پیروں کو موڑکر حرکت دے کر ٹیشو پیپر سے قطرات خشک کرلیے جائیں، یا کھانس کھنکھاکر کر قطرات کے آنے کا انتظار کرلیا جائے۔ یا کچھ دور چل لیں یا کچھ دیر لیٹ لیں اس کے بعد وضو کریں۔ پیشاب سے فارغ ہونے کے فوراً بعد وضو نہ کیا کریں بلکہ کچھ دیر ٹھہرجائیں چل پھر لیں پھر وضو کریں۔

    نیز کسی حکیم سے مراجعت کرلیں وہ ان شاء اللہ مرض ہونے کی صورت میں دوا تجویز کردیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند