• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 161417

    عنوان: نجاست لگ جائے تو کپڑے کو کس طرح پاک کریں؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ جب ہمارا انڈروئیر یا پینٹ پر کوئی قطرہ گر جائے (پیشاب یا نجاست کا) تو اس کو کیسے پاک کرنا(دھونا) چاہیے ؟ میرا اکثر شک ہوتا ہے کبھی بار بار دھوتا ہوں تو کبھی پورے کپڑے بدل دیتا ہوں۔

    جواب نمبر: 161417

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:5979-942/H=8/1439

    کپڑے کے جس حصہ میں نجاست لگ گئی بس وہی حصہ اگر دھودیا تو کپڑا پاک ہوگیا پورا کپڑا دھونا ضروری نہیں، اگر نجاست ایسی ہو کہ دکھائی دے رہی ہے تو عین نجاست زائل ہوجائے تو بھی کپڑا پاک ہوجائے گا اگر دکھلائی نہ دیتی ہو جیسے پیشاب خشک ہوگیا تو جہاں پیشاب لگا تھا اسی حصہ کو تین مرتبہ دھوئیں اور ہرمرتبہ نچوڑدیں تو بس کپڑا پاک ہوگیا اس میں زیادہ اپنے آپ کو شکوک وشبہات میں مبتلا نہ کیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند