عبادات >> طہارت
سوال نمبر: 16108
مفتی
صاحب میرا سوال طہارت کے بارے میں ہے۔ گزشتہ رات پہلے روزہ کے بعد میں بہت زیادہ
گرمی محسوس کررہا تھا، جب میں سحری کے لیے بیدار ہوا تو مجھ کو اپنی چڈی میں تری
کا احساس ہوا میں نے سوچا کہ یہ منی ہوگی،اس لیے میں نے سحری سے پہلے غسل کیا اور
فجر کی نماز ادا کی۔ اشراق کی نماز کے بعد دوبارہ سو گیا۔ دوبارہ جب میں بیدار
ہواتو وہی چیز پیش آئی، لیکن میں نے غسل نہیں کیا کیوں کہ ایک فیملی میں ہونے کے
ناطے ایک دن میں روزہ رکھنے کی حالت میں غسل کرنا بالکل حیران کن ہوتا۔ میں نے
کہیں پڑھا ہے کہ اگر چپکنے والا یا بہت زیادہ گیلا نہیں ہے تو ہم صرف اس حصہ کودھو
سکتے ہیں اور وضو کرلینا کافی ہے۔اس لیے میں نے وہی کیا۔ برائے کرم میری رہنمائی
فرماویں کہ کیا میں نے درست کیا یا مجھ کو غسل کرنا چاہیے تھا؟ چونکہ میں نے غسل
نہیں کیا تو اگر میں نے غلط کیا اورمیں روزہ سے تھا تو کیا مجھ کو روزہ کو دہرانا
ہوگا؟

جواب نمبر: 16108
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1500=1201/1430/ل
دو چیزیں ہیں،ایک منی اور دوسری مذی، مذی عورت سے ملاعبت کے قت تھوڑی نکلتی ہے اور اس سے شہوت ختم نہیں ہوتی بلکہ بڑھتی چلی جاتی ہے اور منی غلیظ ہوتی ہے اور اچھل کر نکلتی ہے، اس کے بعد اعضاء میں سستی پیدا ہوجاتی ہے، پہلی صورت میں غسل واجب نہیں ہوتا بس عضو اور کپڑے کا دھولینا کافی ہے اور دوسری صورت میں غسل واجب ہے، البتہ اگر خواب سے اٹھنے کے بعد شک ہوجائے کہ یہ منی ہے یا مذی اور خواب یاد نہ ہو تو اس صورت میں غسل واجب ہوجاتا ہے، اس لیے آپ پر غسل کرنا ضروری تھا، اگر آپ نے غسل نہیں کیا تھا تو روزہ لوٹانے کی ضرورت نہیں روزہ ہوگیا، البتہ دوبارہ غسل سے پہلے جتنی نمازیں آپ نے ادا کیں، ان کا اعادہ لازم ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند