• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 160159

    عنوان: دوران وضو ہوا خارج ہوجائے تو دوبارہ وضو كرنا كافی ہے؟

    سوال: اگر وضو کی حالت میں صرف ہوا خارج ہوجائے تو کیا صرف وضو بنانا ہوگا یا وضو کے ساتھ استنجاء بھی کرنا ہوگا؟ براے مہربانی وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 160159

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:766-700/M=7/1439

    صورت مسئولہ میں دوبارہ صرف وضو کرلینا کافی ہے، استنجاء کرنا ضروری نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند