عبادات >> طہارت
سوال نمبر: 159989
جواب نمبر: 159989
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:754-680/M=7/1439
(۱) صرف ڈھیلے پر اکتفاء جائز ہے اور اس کے بعد وضو کرکے پڑھی یا پڑھائی گئی نماز درست ہے البتہ ڈھیلے کے بعد پانی کا استعمال کرلینا اولی ہے، قرآن میں ایسے لوگوں کی مدح وارد ہے جو حصولِ طہارت کے لیے ڈھیلے اور پانی دونوں کو استعمال کرتے تھے۔ فِیہِ رِجَالٌ یُحِبُّونَ أَنْ یَتَطَہَّرُوا الخ (قرآن)
(۲) غسل خانہ اگر بند ہے اور کسی جانب سے بے پردگی نہیں ہے تو برہنہ غسل کی اجازت ہے، البتہ لنگی وغیرہ پہن کر نہانا بہتر اور حیاء کا تقاضہ ہے۔
(۳) نماز درست ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند