• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 159575

    عنوان: مستعمل پانی سے استنجاء كا حكم؟

    سوال: باتھ روم میں بالٹی رکھا ہے اس میں بعض دوست وضو کرلیتے ہیں، پھر اور دوست آکر انجان میں اسی بالٹی کے پانی سے استنجاء کرتے ہیں تو کیا استنجاء ہوگا؟ مستعمل پانی سے نجاست حقیقی تو دور کیا جاسکتا ہے ؟ اشکال یہ ہے ۔ وضاحت فرما دیجئے ۔

    جواب نمبر: 159575

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:755-592/sn=7/1439

    اگر کوئی شخص اس بالٹی (جس میں وضو میں استعمال شدہ پانی بھرا ہوا ہے) سے پانی لے کر آب دست لے یا استنجاء پاک کرلے تو پاکی حاصل ہوجائے گی؛ کیوکہ راجح اور مفتی بہ قول کے مطابق مائے مستعمل سے نجاست حقیقیہ کو پاک کرنا درست ہے، وحکمہ أنّہ لیس بطہور لحدث؛ بل لخبث علی الراجح المعتمد (درمختار مع الشامي: ۱/ ۳۵۳، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند