• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 1594

    عنوان:

    مذی کے نکلنے سے وضو تو ٹوٹ جاتا ہے، یہ بتائیں کہ عضو کو دھونا ہوگا یا جس کپڑے کو مذی لگی ہے اس کو دھونا ہوگا؟

    سوال:

    مذی کے نکلنے سے وضو تو ٹوٹ جاتا ہے، یہ بتائیں کہ عضو کو دھونا ہوگا یا جس کپڑے کو مذی لگی ہے اس کو دھونا ہوگا؟

    جواب نمبر: 1594

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 444/ ل= 444/ ل

     

    مذی ناپاک ہے اس کے نکلنے سے عضو اور جس کپڑے کو مذی لگی ہے دونوں کو دھونا ہوگا عن ابن عباس رضي اللہ عنہ قال: ھو المني والمذي والودي فأما المذي والودي فإنہ یغسل ذکرہ ویتوضأ وفي شرحہ: قال الموٴلف وفي نیل الأوطار: واتفق العلماء علی أن المذي نجس ولم یخالف في ذلک إلا بعض الإمامیة (إعلاء السنن: ۱/۸۱، ط کراچی پاکستان)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند