• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 159351

    عنوان: وضوء کرنے کے بعد برہنہ ہونے سے وضوء نہیں ٹوٹتا

    سوال: (1) میں نے وضو کیا اور پھر کپڑا بدلنے کے لئے میں نے اپنا پورا کپڑا اتار دیا یہاں تک کہ میں پورا ننگا یعنی پورا برہنہ ہوگیا تو کیا میرا وضو ٹوٹ گیا ؟ کیونکہ برہنہ ہونے کی حالت میں کچھ گندے خیالات بھی دماغ کے اندر گردش رہتے ہیں اور (2) اگر برہنہ ہونے کی حالت میں میری نگاہ شرمگاہ پر پڑگء تو کیا میرا وضو ٹوٹ گیا ؟ اور (3)اگر میں صرف انڈروئیر پہنے ہیں تو کیا ایسی حالت میں وضو کا کیا ہوا باقی ہے یا ٹوٹ گیا ؟ اور (4) اگر میں وضو کرنے کے بعد نامحرم کی طرف بھول کر یا جان بوجھ کر دیکھ لیا تو کیا میرا وضو ٹوٹ گیا ؟ اور (5) اگر وضو کی حالت میں برہنہ تصاویر دیکھ لیا تو کیا میرا وضو ٹوٹ گیا ؟ تمام سوالوں کا جواب الگ الگ دے دیں تو بڑی مہربانی ہوگی آپ کی۔

    جواب نمبر: 159351

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:708-591/SD=6/1439

    (۱) وضوء کرنے کے بعد برہنہ ہونے سے وضوء نہیں ٹوٹتا۔(۲) شرمگاہ پر نگاہ پڑنے سے بھی وضوء نہیں ٹوٹتا ہے ۔ (۳) صرف انڈر وئیر پہننے سے بھی وضوء نہیں ٹوٹے گا۔ (۴) اگر نامحرم کی طرف بھول کر یا جان بوجھ کر دیکھ لیا ، تو اس سے بھی وضوء نہیں ٹوٹے گا؛ البتہ قصدا نامحرم کو دیکھنا جائز نہیں ہے ۔ (۵) وضوء کی حالت میں برہنہ تصاویر دیکھنے سے وضوء نہیں ٹوٹتا ہے ؛ البتہ برہنہ تصاویر دیکھنا ناجائز و حرام ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند