• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 158934

    عنوان: چہرہ دھونے کا سنت طریقہ کیا ہے؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب! چہرہ دھونے کا سنت طریقہ کیا ہے؟

    جواب نمبر: 158934

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 587-541/M=6/1439

    اگر منشأ سوال وضو میں چہرہ دھونے کا کا سنت طریقہ معلوم کرنا ہے تو اس کا طریقہ یہ ہے کہ مکمل چہرہ یعنی پیشانی کی ابتداء سے لے کر تھوڑی کے نیچے تک اور ایک کان کی لو سے دوسرے کان کی لو تک تین مرتبہ دھونا مسنون ہے اور داڑھی کا خلال کرنا بھی مستحب ہے اور اگر مراد وضو کے علاوہ ہے تو اس کا کوئی مسنون طریقہ منقول نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند