• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 1587

    عنوان:

    عذر کی وجہ سے بے وضو طواف جاری رکھنا؟

    سوال:

    میرا مسئلہ یہ کہ طواف کعبہ کے دوران میر ا وضو نہیں رہ پاتا ہے ،چونکہ گیس کی بیماری کی وجہ سے ہر وقت میرے ساتھ ایسا ہو تاہے۔ کئی بار مجھے وضو کر نے کے لیے جانا ہوتاہے۔ کبھی کبھا ر میں بغیر وضو کے ہی طواف جاری رکھتا ہوں۔ براہ کرم ،بتائیے کہ مجھے کیا کرنا چاہئے؟

    جواب نمبر: 1587

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 453/ ل= 453/ ل

     

    اگر آپ معذور شرعی کی تعریف میں داخل نہیں تو دورانِ طواف اگر آپ کا وضو ٹوٹ جائے تو اسی جگہ آپ طواف کا سلسلہ بند کردیں اور وضو کرکے وہاں سے بقیہ طواف کی تکمیل کرلیں، بلاوضو طواف جاری رکھنا صحیح نہیں، معذورِ شرعی وہ کہلاتا ہے جس کو نماز کے پورے وقت سے اتنا وقت نہ ملے کہ وہ وضو کرکے صرف فرض ادا کرسکے جس میں اس کو وہ مرض لاحق نہ ہو : وصاحب عذر? ان استوعب عذرہ تمام وقت صلاة مفروضة بأن لا یجد في جمیع وقتھا زمنا یتوضأ ویصلي فیہ خالیا عن الحدث (الدر المختار مع الشامي: ج۲ ص۵۰۴، ط زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند