• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 158628

    عنوان: دانتوں پر جعلی خول چڑھانے كی صورت میں وضو اور غسل كا حكم؟

    سوال: زید کے آگے کے ایک دانت کا کچھ حصہ ٹوٹ جانے کے سبب دانت کافی بدنما نظر آرہاتھا اس وجہ سے زید نے اس دانت پہ اسٹیل کا خول چڑھوالیا..کیا یہ جائز ہے ؟اور کیادانت کے قدرتی حصہ پہ پانی نہ پہنچنے کے سبب کیا غسل جنابت صحیح ہوگا؟

    جواب نمبر: 158628

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 527-450/D=5/1439

    دانت کے اوپر اسٹیل کا خول چڑھانا جائز ہے، پھر دانت کے اندرونی حصہ میں جو کہ خول سے ڈھکا ہوا ہے غسل جنابت میں پانی پہنچانا ضروری نہیں ہوگا، اختیار سے باہر ہے اگر پانی چلا گیا ٹھیک ہے ورنہ کوئی حرج نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند