• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 158593

    عنوان: رضائی میں منی لگنے پر كیسے پاك كریں؟

    سوال: کپاس (روئی) کی رضائی میں احتلام کی وجہ سے منی لگ جائے تو کیا ساری رضائی کو دھونا پڑتا ہے؟ نہیں تو پاک کیسے کیا جائے ۔ اگر خشک ہو جائے تو کیا پھر بھی ناپاک ہو گی؟

    جواب نمبر: 158593

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 636-575/H=5/1439

    جہاں منی لگی ہو اور وہ خشک ہو تو پہلے کھرچ کر صاف کردیں اور اتنے حصہ کو تین دفعہ دھودیں کہ جس پر منی لگی تھی اور تر ہو تو بس اُسی حصہ کو تین مرتبہ دھولیں رضائی پاک ہو جائے گی پوری رضائی کو دھونا پاک ہونے کے لیے ضروری نہیں اور منی لگنے پر اتنا حصہ ہی ناپاک ہوگا کہ جس پر منی لگی تھی پوری رضائی ناپاک نہ ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند