• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 158210

    عنوان: وضو میں زخم پر مسح کرنا؟

    سوال: اگر جسم کا کوئی حصہ زخمی ہو یا اس پر انفیکشن ہو اور پانی لگنے سے وہ انفیکشن بڑھنے کا خطرہ ہو تو اس پر پانی بہائے بغیر وضو درست ہو جائے گا ؟

    جواب نمبر: 158210

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:428-365/sd=5/1439

     صورت مسئولہ میں اگر زخم کے حصے پر پانی بہانا نقصاندہ ہو، تو اُس پر مسح کر لیا جائے اور اگر مسح بھی مضر ہو، تو پٹی باند ھ کر پٹی پر مسح کر لیا جائے اور اگر پٹی باندھنا اور اُس پر مسح کرنا بھی مضر ہو، تو مسح بھی معاف ہے ، باقی حصے کو دھو کر وضوء کرلیا جائے ۔ (علم الفقہ :۹۳/۱) ۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند