عبادات >> طہارت
سوال نمبر: 157572
جواب نمبر: 157572
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:386-315/N=1439
اگر صبح سوکر اٹھنے کے بعدآپ کو احتلام یاد نہ ہو ؛ البتہ جسم یا کپڑے میں کوئی تراوٹ یا دھبہ ہو اوریقین یا غالب گمان یہ ہو کہ وہ منی ہے تو ایسی صورت میں آپ پر غسل فرض ہوگا، اسی طرح اگر تراوٹ یا دھبہ کے بارے میں منی اور مذی کایا منی اور ودی کا یا منی، مذی اور ودی کا شک ہوتو ان تینوں صورتوں میں بھی احتیاطاً غسل واجب ہوگا۔ اور اگر احتلام یاد نہ ہونے کی صورت میں مذی کا یقین ہو یا مذی اور ودی کا شک ہو یا ودی کا یقین ہو تو ان تین صورتوں میں غسل واجب نہ ہوگا۔ اور اگر احتلام یاد ہو اور تراوٹ یا دھبہ کے بارے میں ودی کا یقین ہو تو بھی غسل واجب نہ ہوگا (شامی، ۱: ۳۰۱، مطبوعہ: مکتبہ زکریا دیوبند)۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند