• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 157437

    عنوان: ایسے وقت آنکھ کھلی کہ طلوع آفتاب کا وقت قریب تھا کہ غسل نہ کر سکا تو ایسے وقت کیا کریں؟

    سوال: سوال یہ ہے کہ فجر میں ایسے وقت آنکھ کھلی کہ طلوع آفتاب کا وقت قریب تھا کہ غسل نہ کر سکا تو ایسے وقت کیا کریں؟

    جواب نمبر: 157437

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:309-266/M=4/1439

    اگر غسل واجب ہو تو چاہے وقت تنگ ہو نہانا ضروری ہے، تیمم نہ کریں، اگر غسل کرتے ہوئے وقت ختم ہوجائے یعنی آفتاب طلوع ہوجائے تو مکروہ وقت نکل جانے کے بعد فجر کی قضا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند