• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 157342

    عنوان: اگر کپڑے پر منی لگی ہو تو کیا ایک بار اچھے سے دھونا کافی ہوگا؟

    سوال: اگر کپڑے پر منی لگی ہو تو کیا ایک بار اچھے سے دھونا کافی ہوگا؟ یا پھر تین مرتبہ دھونا ضروری ہے؟ تفصیل سے بتائیں۔

    جواب نمبر: 157342

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:435-376/B=4/1439

    اچھی طرح دھونے سے اگر غالب گمان ہوجائے کہ منی زائل ہوگئی ہے اور کپڑا پاک ہوگیا ہے تو وہ کپڑا پاک مانا جائے گا، تین مرتبہ دھونا ضروری نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند