• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 156732

    عنوان: اپنا عضو عورت كے كسی عضو پر رگڑ كر انزال كرلیا تو كیا بیوی پر بھی غسل واجب ہوگا؟

    سوال: حضرت، میری شادی کو ایک سا ل ہونے والا ہے، میری بیوی سات مہینے سے حمل سے ہے پر میں کبھی کبھی اس کے پیچھے سے اپنا حصہ رکھ کر رگڑتا ہوں اور کبھی پانی اس پر گرتا ہے باہر کبھی خود پر گراتا ہوں، اِنٹرکورس (مرد کے عضو تناسل کا عورت کی فرج میں دخول) نہیں صرف باہر سے ہلا کر، تو کیا اس صورت میں بیوی پر غسل واجب ہوگا؟ یا کس صورت میں ہوگا؟ براہ کرم! بالتفصیل جواب دیں۔

    جواب نمبر: 156732

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:217-149/sd=3/1439

    صورت مسئولہ میں بیوی پر غسل تو واجب نہیں ہوگا؛ البتہ اگر اُس کے بدن پر ناپاکی لگ جائے ، تو اُس کا دھونا ضروری ہوگا اور اگر بیوی کو بھی انزال ہوجائے ، تو اُس پر بھی غسل واجب ہوگا ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند