• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 155429

    عنوان: ناپاک کپڑا کو کیسے پاک کریں

    سوال: کیا ناپاک اور پاک کپڑا ایک ساتھ واشنگ مشین میں ڈال کر دھونے سے سارا کپڑا پاک ہو جائے گا؟ برائے مہربانیرہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 155429

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:119-85/B=2/1439

    اگر باربار انہیں مشین کے اسپنر کے ذریعہ نچوڑا جائے اور پھر نیا پانی ڈال کر واشنگ مشین کے اسپنر میں دھویا جائے تو وہ پاک ہوجائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند