• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 15473

    عنوان:

    وضو بنانے کی وجہ سے میرے دونوں پیر کی انگلی سڑ گئی ہے تو کیا ایسا ہوسکتاہے کہ صبح ایک بار وضو بنالوں پھر آفس میں جب دوبارہ وضو بنانا ہو تو موزے کے اوپر سے مسح کرلوں اور موزوں کو نکال کر پورا پاؤں نہ دھوؤں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 15473

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1569=1289/1430/د

    موزے اگر چمڑے کے ہیں تو ایسا کرنا درست ہے، اور اگر چمڑے کے نہیں ہیں تو نائیلون وغیرہ کے موزہ پر مسح کرنا کافی نہ ہوگا۔ البتہ آپ یہ کرسکتے ہیں کہ پیر دھوتے وقت ان انگلیوں پر مسح کرلیں، یعنی بھیگا ہاتھ پھیرلیں جنھیں پانی سے دھونا مضر ہے یا انگلیوں پر پٹی لپیٹ لیں اور پٹی پر مسح کرلیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند