• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 154278

    عنوان: کیا بیت الخلاء میں وضو کرناجائز ہے ؟

    سوال: کیا بیت الخلاء میں وضو کرناجائز ہے ؟

    جواب نمبر: 154278

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1419-1332/H=1/1439

    اگر وضوء کرنے کے لیے مناسب جگہ اس میں بنی ہوئی ہو یا بعض مرتبہ مجبوری میں کرنا پڑے جیسا کہ ٹرین اور ہوائی جہاز میں اس کی ضرورت پیش آجاتی ہے تو کچھ حرج نہیں ورنہ بیت الخلاء سے باہر وضوء کی جگہ وضو کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند