• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 153411

    عنوان: تین الگ الگ بالٹیوں میں پانی بھركر كپڑا پاك كرنے پر بالٹیوں میں بچا ہوا پانی كیسا ہے؟

    سوال: اگر ناپاک کپڑوں کو پاک کرنے کے لیے تین بالٹیاں صاف پانی کی بھر کے رکھیں پھر ایک ناپاک کپڑا ان تین بالٹیوں سے دھویا اور نچوڑ دیا، اب وہ کپڑا تو پاک ہو جائے گا۔ لیکن آیا وہ پانی ناپاک ہو گیا یا مزید کپڑے اس پانی سے پاک کئے جاسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 153411

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1274-1347/M=12/1438

    صورت مسئولہ میں جب ناپاک کپڑا پہلی بالٹی میں ڈال کر دھودیا گیا تو اس بالٹی کا پانی ناپاک ہوگیا، اب اگر اسی بالٹی سے کپڑا نکال کر اچھی طرح نچوڑدیا گیا اور نجاست زائل ہوگئی اور ناپاک پانی کے قطرات بھی پوری طرح نچوڑدیئے گئے اس کے بعد اسے دوسری بالٹی میں ڈالا گیا اور پھر تیسری بالٹی میں ڈالا گیا تو دوسری اور تیسری بالٹی کا پانی ناپاک نہیں ہوا، اس میں مزید پاک کپڑے ڈال کردھوسکتے ہیں؛ لیکن اگر پہلی بالٹی سے ناپاک کپڑا نکال کر نچوڑے بغیر دوسری بالٹی میں ڈال دیا گیا تو دوسری بالٹی کا پانی بھی ناپاک ہوگیا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند